تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بھارت اور نیوزی لینڈ کے میچ میں عجیب واقعہ، ویڈیو وائرل

کھلاڑی ہوں یا فلمی ستارے ان کے مداح ان کی محبت میں سرشار ہوکر کسی بھی پابندی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ان تک پہنچ کر اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

اپنی اس لگن میں اور اپنی پسندیدہ شخصیت تک پہنچنے کیلئے وہ ہر رکاوٹ کو توڑتے دیتے ہیں جس کے ردعمل میں انہیں سیکیورٹی کی جانب سے سخت کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ روز رائے پور میں کھیلے جانے والے بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ کے دوران پیش آیا۔

بھارتی ٹیم کی 109 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری تھی اور وکٹ پر روہت شرما موجود تھے۔ اسی دوران ایک نوعمر کمسن مداح گراؤنڈ میں گھس آیا اور بھاگتا ہوا بھارتی کپتان روہت شرما کے گلے لگ گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی لڑکا روہت شرما کو گلے لگاتا ہے تو اس کا تیزی سے تعاقب کرتا ہوا سکیورٹی گارڈ ایک لمبی چھلانگ لگا کر اسے قابو میں کرلیتا ہے، گارڈ کی اس چھلانگ کی وجہ سے روہت شرما کو بھی زور دار جھٹکا لگا اور وہ گرتے گرتے بچے۔

ٹوئٹر صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ بعد ازاں روہت شرما نے سکیورٹی گارڈ سے کہا کہ بچے کے ساتھ سختی سے پیش نہیں آنا کیوں کہ اس کی عمر کم ہے۔ سوشل میڈیا صارفین روہت شرما کے جذبے کو کافی پسند کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس میچ میں بھارت نے باآسانی نیوزی لینڈ کو 8 وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے۔

Comments

- Advertisement -