جمعہ, اپریل 10, 2026
اشتہار

کنسرٹ کے دوران مداح زخمی، آئمہ بیگ نے کیا کیا؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے میوزک کنسرٹ کے دوران مداح زخمی ہوگیا جس کے بعد گلوکارہ کی پرفارمنس روک دی۔

سوشل میڈیا پر آئمہ بیگ کے کنسرٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں پرفارمنس روک کر مداح سے گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئمہ مداح سے اس کا حال پوچھ رہی ہیں اور کہہ رہی ہیں کیا ہوا ہے پاؤں پر چوٹ لگی ہے؟

آئمہ نے انتظامیہ سے اس شخص کو باہر لے جا کر بٹھانے کی درخواست بھی کی جس کے بعد زخمی مداح کو ایک شخص کے سہارے سے کنسرٹ سے باہر جاتا دیکھا گیا۔

آئمہ نے مداحوں سے کہا ایسا تو نہیں ہوسکتا نا کہ کوئی مر رہا ہو اور ہم پھر بھی گا رہے ہوں۔

گلوکارہ کے اس اقدام کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے کہ اور ساتھ ہی مداح کی خیریت دریافت کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آئمہ بیگ کے کنسرٹ کے دوران ایک شخص نے بدتمیزی کی تھی جس کے بعد انہوں نے کنسرٹ چھوڑ کر جانے کا کہہ دیا تھا لیکن وہ پھر پرفارمنس دینے کے لیے رک گئی تھیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں