تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ شیوازینگر کو مداح نے دیا انوکھا تحفہ

لاس اینجلیس : معروف ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ شوازنیگر کے مداح نے 73 ویں جنم دن پر مداح نے سگریٹ نوشی کرنے والا انوکھا ’ٹرمینیٹر پایپ‘ پائپ بطور تحفہ دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ لیجنڈری اداکار آرنلڈ شوازینگر کا 30 جون کو 73 واں جنم دن گزرا ہے، اس موقع پر ان کے ایک مداح نے اداکار کو آرنلڈ کی شکل والا سگریٹ پائپ تحفہ میں دیا ہے۔

مذکورہ پائپ کو لکڑی سے تیار کیا گیا ہے جس کا تمباکو رکھنے والا حصّہ آرنلڈ کے ٹرمینٹر والے کردار کی شکل کا ہے۔

اداکار آرنلڈ شوازینگر نے پائپ کے ساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور ساتھ میں پائپ گفٹ کرنے والے مداح کا شکریہ بھی ادا کیا۔

I carved and gifted the "Terminator pipe” to Arnold birthday and he sent me a photo. from r/pics

Comments

- Advertisement -