تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

پسندیدہ کھلاڑیوں سے ملنے کی پاداش میں گرفتار مداح رہائی کے بعد آج بھی میچ دیکھنے اسٹیڈیم جائیں گے

قومی کپتان بابراعظم اور محمد رضوان سے ملنے کی پاداش میں گرفتار کرکٹ کے متوالے ضمانت پر رہائی کے بعد آج بھی میچ دیکھنے اسٹیڈیم جائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دو روز قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے دوران قومی کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان سے ملنے کے لیے اسٹیڈیم کا جنگلہ پھلانگ کر کھلاڑیوں تک پہنچنے والے مداحوں کو یہ جذبہ مہنگا پڑ گیا تھا اور انہیں گرفتاری کے بعد حوالات کی ہوا کھانی پڑی تھی۔

پولیس نے دونوں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا۔ کراچی جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع شرقی کی عدالت نے دونوں شائقین کی 30، تیس ہزار روپے کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔

گرفتار کرکٹ کے متوالے محمد عباس خان اور جاوید خان نے کمرہ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان سے محبت ہے۔ ان سے ملنے کے لیے گراؤنڈ میں داخل ہوئے اور یہ ہتھکڑیاں بھی ان کی محبت میں لگی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم محبت میں قانون توڑا یہ ہماری غلطی تھی۔ رہائی کے بعد سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ دیکھنے بھی اسٹیڈیم جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاک نیوزی لینڈ دوسرے میچ  کے دوران دو مداح اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں سے ملنے کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کا جنگلہ پھلانگ کر گراؤنڈ میں داخل ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: دوران میچ گراؤنڈ میں داخل ہونے والے دو مداحوں کیخلاف مقدمہ درج

ان میں سے ایک کمسن شائق نے قومی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو گلے لگا لیا تھا۔ سیکیورٹی عملے نے دونوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -