شائقین 1992 میں ورلڈ کپ جیتنے والی سائیڈ اور موجوہ ٹیم کی مماثلت کا مذاق اڑانے لگے جب کہ اس پر مضحکہ خیز تبصروں اور ویڈیوز بھی سامنے آنے لگی ہیں۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کا آغاز ہونے میں محض چند دن رہے گئے ہیں اور پاکستانی مداح اپنی ٹیم کو جیتا ہوا دیکھنے کے لیے تمام تر خوش گمانیوں کا سہارا لے رہے ہیں۔ بہت سے لوگوں نے سوشل میڈیا پر 92 ورلڈ کپ کی فاتح اور موجودہ قومی ٹیم میں مماثلت ڈھونڈ نکالی ہے۔
ان دنوں انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو میں ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر مضحکہ خیز انداز میں موجودہ قومی کرکٹ ٹیم اور 92 کے ورلڈ کپ کی چیمپئن ٹیم کے درمیان حیران کن مماثلت کی نشاندہی کررہا ہے۔
بھارت میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم اور 92 کی فاتح سائیڈ کے درمیان جو مماثلت پیش کی گئی ہیں وہ درج ذیل ہیں۔
92 ورلڈ کپ میں بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کے نام میں 9 حروف تھے یعنی عمران خان اس بار بھی بابر اعظم کے نام میں 9 حروف موجود ہیں۔
92 کے کرکٹ ورلڈ کپ سے پہلے بھی ایشیا کپ بھارت جیتا تھا جبکہ ابھی بھی ایسا ہی ہوا ہے۔
92 ورلڈکپ سے پہلے بھی پاکستانی ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر تھی اور اس بار بھی ہماری ٹیم درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر ہے۔
92 کے ورلڈکپ سے پہلے بھی ہمارا ایک فاسٹ بولر انجرڈ ہوگیا تھا اور اس بار بھی ہمارا ایک فاسٹ بولر انجرڈ ہوچکا ہے۔
92 ورلڈ کپ میں بھی پاکستانی ٹیم کے کپتان غیر شادی شدہ تھے اور پاکستان ٹیم کے موجودہ کپتان بابر اعظم بھی غیر شادی شدہ ہیں۔
اس دلچپس ویڈیو پر شائقین کی جانب سے بھی مختلف طرح کے کمنٹس آرہے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر میمز بنانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔