جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

کرکٹ کے مداحوں کے لیے اپنے خوابوں کی جوڑیاں بنانے کا موقع

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ایک نیا سسلسلہ شروع کیا گیا ہےجس میں سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی اس مہم میں شائقین کرکٹ بھی اپنی پسندیدہ جوڑی کا انتخاب کرسکیں گے، اس سلسلے میں بلے بازوں اور بولروں کے بارے میں بتایا جائے گا۔

پی سی بی کی اس مہم میں پہلی جوڑی کا انتخاب بابر اعظم نے کیا اور سابق کپتان یونس خان اور محمد یوسف کو اپنی آل ٹائم فیوریٹ جوڑی قرار دیا۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ محمد یوسف کی اپنی ایک الگ کلاس ہے جو مجھے بہت پسند ہے، یونس خان کا ہار نہ ماننا مجھے اچھا لگتا ہے، دونوں میرے فیورٹ بلے باز ہیں۔

سابق اسپنر سعید اجمل کا کہنا تھا کہ اگر ان سے پوچھا جائے تو وہ لیجنڈری بولر مرحوم عبدالقادر کے ساتھ بولنگ کرنا پسند کرتے، عبدالقادر مرحوم ایک عظیم لیگ اسپنر تھے جن کی گگلی شاندار تھی اور میرے پاس ’دوسرا‘ تھی لہٰذا یہ جوڑی بہترین ہوتی۔

مداحوں کی جانب سے بھی خوابوں کی جوڑیاں بنانے کا سلسلہ جاری ہے، کچھ مداحوں نے انضمام الحق اور یونس خان کی جوڑی کا انتخاب کیا تو کسی کی جانب سے یونس خان، مصباح الحق اور شاہد آفریدی، عمران نذیر کی جوڑی کو بہترین قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کے آن لائن میڈیا سیشنز کرائے گئے جبکہ کرکٹرز کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ بھی لیے گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں