بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

فخر زمان نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور قلندرز کے جارحانہ بلے باز فخر زمان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھکے (90) لگانے والے بلے باز بن گئے۔

بائیں ہاتھ کے کھلاڑی نے پیر کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 36 رنز کی اننگز کے دوران حسن علی کو فائن لیگ پر چھکا لگا کر یہ سنگ میل عبور کیا۔

https://twitter.com/cricketpakcompk/status/1630215480911753218?s=20

- Advertisement -

اس سے قبل سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ کامران اکمل کے پاس تھا جنہوں نے اپنے پی ایس ایل کیریئر میں 89 چھکے لگائے تھے۔

ویڈیو: فخرزمان کی دھوان دھار بیٹنگ

فخر زمان بھرپور فارم میں ہیں انہوں نے اتوار کو پشاور زلمی کے خلاف 45 گیندوں پر 96 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو 40 رنز سے فتح دلائی۔

فخر پچھلے پی ایس ایل سیزن میں 45.23 کی اوسط اور 152.72 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 588 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں