The news is by your side.

Advertisement

سال 2016 میں خوراک کی قیمتوں میں کمی

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت ایف اے او کے مطابق سال 2016 میں عالمی سطح پر خوراک کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ایف اے او کے مطابق پام آئل اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تاہم اس کے اثرات دیگر بمپر فصلوں کی وجہ سے زائل ہوگئے۔ روس، کینیڈا اور آسٹریلیا کی گندم پیداوار میں اضافے کے باعث گندم سستی ہوئی۔

ایف اے او کا کہنا ہے کہ سال 2016 میں اناج کی قیمت میں 9.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ مختلف اجناس کی قیمت سال 2011 کی بلند ترین سطح سے 39 فیصد کم رہے۔

ایف اے او کا کہنا ہے کہ کرنسیوں کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور اقتصادی بے یقینیوں کے اثرات خوراک کی قیمتوں پر مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں