تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

ن لیگ نے فرح گوگی کے اثاثوں کی تفصیلات بتادیں

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے فرح گوگی کے اثاثوں کی تفصیلات میڈیا کو بتادیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس ایمنٹسی اسکیم پہلا این آراو ہےجو فرح گوگی کودیا گیا ان کے 2019 میں اثاثے 21 کروڑ روپے کے تھے اس وقت ان کے اثاثوں کی مالیت 81 کروڑ روپے رہے۔

عطا تارڑ نے بتایا کہ فرح گوگی کے بینکوں میں 45 مشکوک ٹرانزیکشن ہیں انہوں نے عمران خان کے ایما پر کرپشن کی ہے، فرح نے جو بھی مال کمایا وہ ان ہی کے ایما پر کیا، یہ اب فرح گوگی بچاؤ تحریک پر نکلے ہیں۔

ن لیگی رہنما کے مطابق فرح گوگی کا براہ راست رابطہ عمران خان کی اہلیہ سے ہے، 2019 میں 32 کروڑ روپے ایمنسٹی اسکیم میں ٹیسک پاس کروایا۔

انہوں نے کہا کہ فرح گوگی کے پاس 32 کروڑ روپے کی منی ٹریل نہیں تھی، سیاہ اورسفید کا مالک عمران خان نے انہی کوبنایا، فرح گوگی عمران خان کی بےنامی ہے، عمران خان کی اجازت سے 32 کروڑ روپے کا ٹیکس معاف کرایا گیا، فرح گوگی کے خلاف بیرونی نہیں مقامی سازش ضرور ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے 3 سال میں پنجاب کےعوام کو لوٹا گیا، کس نے پنجاب کےعوام کو لوٹا سب کے سامنے ہے، عمران خان نے جس کو وزیراعلیٰ کا اختیاردیا اس کو کچھ نہیں آتا تھا۔

عطا تارڑ کے مطابق تمام سازشوں کے تانے بانے بنی گالہ سے ملتے ہیں، ایسے وزیراعلیٰ کو بٹھایا گیاجو نہ بُرا دیکھتے، نہ سنتے اور نہ بولتے تھے۔

Comments

- Advertisement -