بھارتی فلمساز فرح خان نے قومی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے بیٹے کو اپنی فلم کے لیے سائن کرلیا۔
قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بیٹے اذہان مرزا کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی سراہا جاتا ہے۔
اب فلمساز فرح خان نے انسٹاگرام پر اپنی اور اذہان کی ایک دلکش تصویر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اذہان ہاتھ میں 500 روپے کا نوٹ پکڑے ہوئے ہیں۔
فرح خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’میرا نیا ہیرو سستے میں مل گیا۔‘ انہوں نے لکھا کہ میں نے اس پیارے بچے کو صرف 500 روپے میں سائن کیا ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے ثانیہ مرزا سے مخاطب ہوتے ہوئے رعایت دینے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
فرح خان اور اذہان مرزا ملک کی تصویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے بھی سراہا جارہا ہے اور ان کی تصویر کی تعریف کی جارہی ہے۔