بھارتی فلمساز اور کوریو گرافر فرح خان نے شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت کو فلم میں کردار کی پیشکش کردی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلمساز فرح خان ولاگ شوٹ کے دوران میرا راجپوت کی خوبصورت سے متاثر ہوگئیں اور انہیں مذاق میں فلم میں کردار کی پیشکش کی۔
فرح نے میرا راجپوت کو اپارٹمنٹ میں خوش آمدید کیا اور ان کی فٹنس، اعتماد کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکیں۔
فلمساز نے انہیں کہا کہ تم میں فلمی ہیروئن کی تمام خوبیاں موجود ہیں اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ میری کسی فلم میں کام کریں۔
یہ پڑھیں: میرا راجپوت نے اپنے کاروباری سفر کی کامیابی کا کریڈٹ شاہد کپور کو دیدیا
انہوں نے کہا کہ میرا، تم ہیروئن بن سکتی ہو، میری فلم میں ایک کردار کرو تاہم میرا راجپوت جو کاروبار سے منسلک ہیں انہوں نے شائستگی کے ساتھ مسکراتے ہوئے اس پیشکش کو مسترد کردیا۔
واضح رہے کہ ولاگ میں آنجہانی رشی کپور اور نیتو کپور کی بیٹی ردھیما کپور ساہنی اپنی بیٹی سمارا ساہنی کے ساتھ موجود تھیں۔
فرح خان نے حال ہی میں بطور ہدایت کار اپنی واپسی کے منصوبوں کی تصدیق کی ہے۔
یاد رہے کہ میرا راجپوت اور شاہد کپور نے جولائی 2015 میں شادی کی اور ان کے دو بچے میشا اور زین ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


