ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری بھی جہلم سے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

جہلم: فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری بھی جہلم سے گرفتار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کو جہلم پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

فواد چوہدری اور فراز چوہدری کی گرفتاری کے خلاف جہلم کے جادہ چوک پر پی ٹی آئی کارکنوں نے شدید احتجاج شروع کر دیا ہے، کارکنوں نے جی ٹی روڈ بلاک کر دی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آج صبح سویرے اسلام آباد پولیس نے گھر میں گھس کر فواد چوہدری کو لاہور سے گرفتار کیا تھا، پولیس نے مقامی عدالت سے ان کی راہداری ریمانڈ طلب کی تھی، جس پر عدالت نے فواد چوہدری کے ایک روزہ راہداری ریمانڈ کی اجازت دے دی۔

فواد چوہدری کی گرفتاری: بھائی کا ہر فورم پر معاملے کے خلاف آواز اٹھانے کا اعلان

عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ لاہور سے اسلام آباد کا راستہ 3 سے 4 گھنٹے کا ہے، فواد چوہدری کو آج ہی اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا جائے، تاہم مکمل طبی معائنہ کروانے کے بعد ہی انھیں اسلام آباد لے جایا جائے۔

جو مقدمہ ہے اس پر فخر ہے، فواد چوہدری

عدالتی حکم پر فواد چوہدری کا سروسز اسپتال میں میڈیکل چیک اپ اور ٹیسٹ مکمل کر لیے گئے ہیں، ان کا بیس لائن ٹیسٹ کیا گیا اور خون کے نمونے بھی لے لیے گئے ہیں۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کی ای سی جی بھی کی گئی ہے جو ٹھیک آئی ہے، بلڈ پریشر اور شوگر ٹیسٹ بھی نارمل آئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں