تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

آرمی چیف کا نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز کا الوداعی دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیول اور ایئرہیڈکوارٹرز کا الوداعی دورہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو نیول ہیڈکوارٹر آمد پر پاک بحریہ کے چاق وچوبند دستے نے گارڈز آف آنر پیش کیا۔ آرمی چیف نے نیول پرنسپل اسٹاف افسران اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجدخان نیازی سے ملاقات کی۔

آرمی چیف نے سمندری سرحدوں کےتحفظ میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے ایئرہیڈکوارٹرز کا بھی دورہ کیا جہاں آرمی چیف کو ایئرہیڈکوارٹرز میں گارڈزآف آنر پیش کیا گیا۔

ایئرہیڈکوارٹرز میں پرنسپل اسٹاف افسران اور سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے آرمی چیف سے ملاقات کی۔

جنرل باجوہ نے فضائی سرحدوں کے دفاع میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہا اور دہشت گردی کےخلاف پاک فضائیہ کے کلیدی کردار کی تعریف کی۔

آرمی چیف نے راولپنڈی کورہیڈکوارٹرز کا بھی دورہ کیا اور یادگارِشہدا پر حاضری دی پھول چڑھائے۔ انہوں نے راولپنڈی کور کے افسران اور فوجیوں سےخطاب کرت ہوئے سیاچن اور ایل او سی سمیت ملکی سرحدوں کےدفاع میں راولپنڈی کور کے کردار کی تعریف کی۔

آرمی چیف نے راولپنڈی کور کے افسروں اور جوانوں سے بھی بات چیت کی۔ آرمی چیف کی آمد پر کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے استقبال کیا۔

Comments

- Advertisement -