تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستانی عوام کو پٹرول پر سبسڈی دینے پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...

توشہ خانہ کیس، عمران خان اور اہلیہ آج نیب راولپنڈی میں طلب

قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے پی ٹی آئی...

عمران خان نے چیف جسٹس کو اپنے قتل کی سازش سے آگاہ کردیا

لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے...

ان کا مقصد مجھے راستے سے ہٹانا ہے ، عمران خان

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا...

آرمی چیف کا پی ایم اے کاکول کا الوداعی دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول کا الوداعی دورہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف دورے پر پہنچے تو کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد نے استقبال کیا۔ آرمی چیف نے یادگار ِشہدا پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔

آرمی چیف نے پی ایم اے کےکیڈٹ اور افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول پاک فوج کا اعلیٰ تربیتی ادارہ ہے مستقبل کی قیادت کی تربیت میں پی ایم اے کانمایاں کردارہے کیڈٹ پیشہ ورانہ مہارت کےاصول پر بھرپورتوجہ دیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بلوچ رجمنٹل سینٹر میں یادگارِ شہدا پر حاضری دی۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے الوداعی دورے جاری ہیں۔ 10 نومبر کو جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے الوداعی دوروں کے سلسلے میں سیالکوٹ اور منگلا گیریژنز کا دورہ کیا تھا۔

سیالکوٹ پہنچنے پر آرمی چیف کا استقبال لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر، جبکہ منگلا گیریژن پہنچنے پر آرمی چیف کا استقبال لیفٹیننٹ جنرل ایمن بلال صفدر نے کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دونوں مقامات پر افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور خطاب کیا۔

Comments