اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

ڈان 3: پریانکا چوپڑا کی جگہ فرحان اختر انسپکٹر کا کردار نبھائیں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: کنگ خان کی سپرہٹ ڈان سیریز کی تیسری فلم میں کیا فرحان اختر پولیس انسپکٹر کا کردار نبھائیں گے؟

تفصیلات کے مطابق ان دنوں ’زیرو‘ کی شوٹنگ میں مصروف شاہ رخ خان کی اگلی فلم سے متعلق افواہیں گردش میں ہیں۔ کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی کہ سیریز کے ہدایت کار اور اسکرپٹ رائٹر نے ڈان 3 کی کہانی مکمل کر لی ہے۔

ساتھ ہی یہ بازگشت بھی سنائی دی کہ گذشتہ فلم میں انسپکٹر کا کردار نبھانے والی پریانکا چوپڑا اس بار کنگ خان کے مدمقابل نہیں ہوں گی، بلکہ کسی نئی ہیروین کو کاسٹ کیا جائے گا۔ پولیس انسپکٹر کا کردار بھی اس بار خود فرحان اختر نبھائیں گے۔

[bs-quote quote=” ڈان 3 کا آئیڈیا پروڈکشن ہاﺅس کے ذہن میں ہے، ہم فلم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں، مگر ابھی اس کی کہانی اور کرداروں کے بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا” style=”style-2″ align=”left” author_name=”فرحان اختر” author_job=”ہدایت کار، اداکار”][/bs-quote]

چند ویب سائٹس نے فلم کی ریلیز کی متوقع تاریخوں کا بھی اعلان کر دیا۔ خیال کیا جا رہا تھا کہ یہ میگا بجٹ پراجیکٹ 2019 میں عید، دیوالی یا کرسمس کے موقع پر ریلیز ہوگا۔

البتہ فلم کے ہدایت کار فرحان اختر نے اس نوع کی تمام خبروں کو افواہ قرار دے دیا ہے۔ انھوں نے ایک معروف فلمی ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی نہ تو میرے ذہن میں کوئی پلاٹ ہے، نہ ہی کہانی ہے۔ البتہ میں نے بھی یہ خبر سنی ہے کہ میں فلم میں پولیس انسپکٹر کر کردار نبھا رہاہوں، تو کیا مجھے ٹریننگ شروع کر دینی چاہیے؟

ان کا کہنا تھا کہ ڈان 3 کا آئیڈیا پروڈکشن ہاﺅس کے ذہن میں ہے، ہم فلم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں، مگر ابھی اس کی کہانی اور کرداروں کے بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ بہتر ہے، باقی افراد بھی اس نوع کی افواہیں پھیلانا بند کریں۔ انھوں نے فلم کا مشہور ڈائیلاگ بھی کہا کہ ’ڈان3 کے آئیڈیا کو پکڑنا مشکل ہی نہ ممکن ہے۔‘

یاد رہے کہ ڈان 80 کی دہائی میں ریلیز ہونے والی امتیابھ بچن کی بلاک بسٹر فلم کا ری میک ہے۔ شاہ رخ خان اور فرحان اختر اس کے دو پارٹ بنا چکے ہیں۔


کنگ خان کی ’ڈان 3‘ دپیکا اِن پریانکا آؤٹ؟


اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں