بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

صاحبزادہ فرحان آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان کے بلے باز صاحبزادہ فرحان کو پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کردیا ہے۔

صاحبزادہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 160.25 کے اسٹرائیک ریٹ سے سب سے زیادہ 383 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، انہوں نے ایونٹ میں 2 سینچریاں بھی اسکور کیں۔

آئی سی سی کی جاری کردہ پلیئر آف دی منتھ کی فہرست میں انگلینڈ کے ول جیکس اور یو ایس اے کے شیڈلے وین شیلوک کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں آئی سی سی نے آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان بھی کیا تھا پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان بھی شارٹ لسٹ کیے جانے والے کھلاڑیوں میں شامل تھے۔

ایرانی ویمنز فٹبال ٹیم کی کپتان نے آسٹریلیا میں سیاسی پناہ کی درخواست واپس لے لی

پاکستانی اوپنر نے بھارت اور سری لنکا میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے سات میچز میں 76.60 کی اوسط سے 383 رنز بنائے تھے اور ٹی 20 ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں