اداکار فرحان سعید کا کہنا ہے کہ لڑکیاں سمجھتی ہیں کہ محبت لڑکے کو بدل دے گی لیکن ایسا ہوتا نہیں ہے۔
اے آر وائی فلمز اور سلمان اقبال فلمز کی پیشکش ’لو دی سوں‘ میں فرحان سعید اور مامیا شاہ جعفر مرکزی کردار نبھائیں گے جبکہ فلم عید الاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی۔
اداکار ان دنوں ’لو دی سوں‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ نجی میگزین کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے فرحان سعید نے اعتراف کیا کہ زیادہ تر مرد فراڈ ہوتے ہیں۔
یہ پڑھیں: لو دی سوں ٹریلر: مداحوں کو فرحان سعید اور مامیا شاہ جعفر کی جوڑی پسند آگئی
جب مامیا شجفر نے کہا کہ زیادہ تر لڑکے دھوکے باز ہوتے ہیں کیونکہ وہ اپنے جھوٹے وعدوں اور باتوں سے آپ کو بے وقوف بناتے ہیں تو فرحان سعید نے جواب دیا کہ چند نہیں بلکہ تمام مرد فراڈی ہیں، لڑکیوں کو زیادہ سمجھدار ہونا چاہیے اور انہیں اپنے آپ سے پہلے پیار کرنا چاہیے، لڑکیوں کو چاہیے کہ مرد کو بچانے کے لیے خود کو تباہ نہ کریں۔
اداکار نے کہا کہ میرے مطابق صرف تین مردوں کو موقع دینا چاہیے، فلسفہ، ایک موقع بھی کافی ہے چند مرد بھی چالاک لڑکیوں کی وجہ سے شکار ہوتے ہیں، لیکن زیادہ تر عورتیں مردوں کی وجہ سے شکار ہوتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لڑکیوں کا مردوں کو بچانے کا سنڈروم انہیں بہت مہنگا پڑتا ہے، وہ خود کو یہ باور کرواتی رہتی ہیں کہ وہ اس آدمی کو بدل دیں گی اور وہ محبت کی وجہ سے بدل جائے گا لیکن ایسا نہیں ہوتا، اس پر یقین کرنا چھوڑ دو۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


