پیر, جون 8, 2026
اشتہار

فرحان سعید نے صبا حمید کو ’امریش پوری‘ قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید نے سینئر اداکارہ صبا حمید کو ’امریش پوری‘ قرار دے دیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بس تیرا ساتھ ہو‘ میں فرحان سعید مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جس میں ان کے ساتھ ثنا جاوید موجود ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں صبا حمید، ٹیپو شریف ودیگر شامل ہیں۔

حالیہ انٹرویو میں فرحان سعید نے آن اسکرین والدہ صبا حمید سے متعلق اظہار خیال کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صبا حمید کا موازنہ بالی ووڈ کے لیجنڈ امریش پوری سے کیا، امریش پوری نے بالی ووڈ اور ہالی ووڈ دونوں میں کام کیا ہے اور وہ مشہور ولن کے طور پر جانے جاتے تھے، مسٹر انڈیا میں ’موگیمبو خوش ہوا‘ جیسے سدا بہار کردار انہوں نے ادا کیے ہیں۔

یہ پڑھیں: لڑکیاں سمجھتی ہیں محبت لڑکے کو بدل دے گی لیکن ایسا نہیں ہوتا، فرحان سعید

اداکار نے کہا کہ جب میرے ہمسفر ہٹ ہوا تو صبا حمید کے ہاتھ چومے کیونکہ ان جیسا ولن کا کردار نہیں نہیں کرسکتا تھا، وہ منفی کردار اتنی آسانی سے کریں گی تبھی ہیرو چمکے گا جب ایک ولن چمکتا ہے۔

فرحان سعید نے کہا کہ لوگوں نے ’ہالا (ہانیہ عامر)‘ کے لیے حمزہ کی امدادی کوششوں کو صرف اس لیے پسند کیا کہ تائی جان (صبا حمید) ان کے لیے خطرہ بن رہی تھیں، اب وہ ایک بار پھر ان کے ساتھ ’بس تیرا ساتھ ہو‘ میں کام کررہا ہوں۔

Website |  + posts

صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں