پیر, جون 8, 2026
اشتہار

فرحان سعید نے ’بس تیرا ساتھ ہو‘ میں کالج کے لڑکے کا کردار نبھانے کی وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

اداکار فرحان سعید نے ’بس تیرا ساتھ ہو‘ میں 40 سال کی عمر میں کالج کے لڑکے کا کردار نبھانے کی وجہ بیان کردی ہے۔

ڈرامہ سیریل ’بس تیرا ساتھ ہو‘ میں فرحان سعید اور ثنا جاوید مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں صبا حمید، حارث وحید، سلمان شاہد، شگفتہ اعجاز ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی سائرہ رضا نے لکھی ہے۔

یہ ڈرامہ اس لحاظ سے بھی انتہائی جذباتی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اسے معروف مصنفہ سائرہ رضا نے اپنی وفات سے قبل تحریر کیا تھا۔

فرحان سعید نوجوان یتیم لڑکے کا کردار ادا کررہے ہیں جو زندگی اور حالات کا ستایا ہوا ہے۔

بس تیرا ساتھ ہو میں وہ انس نامی نوجوان لڑکے کردار میں جلوہ گر ہیں جو یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کررہا ہے اور اچھا طالب علم ہے لیکن اس کی ذاتی زندگی جہنم سے کم نہیں ہے تاہم بہت سے لوگوں نے کہا کہ وہ 40 سال کی عمر میں کالج کے لڑکے کا کردار ادا کررہے ہیں۔

حالیہ انٹرویو میں فرحان سعید نے کہا کہ جب شوٹنگ شروع ہوئی تو میں نے اس بارے میں نہیں سوچا کہ یہ عجیب لگ رہا ہے، میں نے تبھی محسوس کیا جب لوگوں نے عمر کی چیز کی نشاندہی کی۔

اداکار نے کہا کہ پہلی دو اقساط میں تنقید کو سمجھ سکتا ہوں لیکن میں فاتح ہوں کیونکہ ناظرین نے 5ویں قسط سے اس کردار کو قبول کرنے کے ساتھ سراہا بھی ہے، تنقید جائز ہے میں یہ توقع نہیں کررہا تھا کہ سامعین اچانک ایک 40 سال کے شخص کو کالج کے بچے کے طور پر قبول کرلیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں