تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ڈرامہ ’میرے ہمسفر‘ کے ’حمزہ‘ کا مداحوں کے نام خصوصی پیغام

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں ’حمزہ‘ کا کردار نبھانے والے گلوکار و اداکار فرحان سعید نے اپنے مداحوں کے نام خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

فرحان سعید نے انسٹا گرام پر اپنی تصویر کے ہمراہ طویل پوسٹ میں لکھا: ’حمزہ رئیس احمد:- یہ وہ کردار ہے جسے نبھانے سے پہلے میں نے سوچا نہیں تھا کہ میری اتنی پذیرائی ہوگی، مجھے جو ٹھیک لگا بس وہ میں نے کر دیا‘۔

انہوں نے لکھا: ’ایمانداری سے کہوں تو اس پوسٹ کا مقصد آپ سب کا شکریہ ادا کرنا ہے، آپ لوگوں نے یوٹیوب پر ڈرامے کو لاکھوں بار دیکھا اور اسے پسند کیا، کئی ممالک میں ہر قسط کے بعد ٹرینڈز بھی بنے۔ کردار مداحوں کی جانب سے اسپیشل بنانے تک معمولی تھی۔

گلوکار و اداکار نے لکھا کہ میری کامیابی کا سہرا آپ لوگوں کے سر جاتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Farhan Saeed Butt (@farhan_saeed)

انسٹا گرام پوسٹ میں انہوں نے ڈرامے میں اہلیہ ’ہالا‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ عانیہ عامر کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لکھا: ’میں ہانیہ عامر کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے سیٹ پر حیرت انگیز انداز میں مجھے توانائی دی‘۔

فرحان سعید نے کہا کہ ہانیہ عامر نے مجھے ’ہالا‘ کا کردار نبھا کر لاکھوں دیکھنے والوں کی طرح حیران کر ڈالا۔ پوسٹ کے آخر میں اداکار ہدایت کار قاسم علی مرید اور ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ڈرامہ ’میرے ہمسفر‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر ہر جمعرات شب 8 بجے نشر کیا جاتا ہے۔ اب تک 31 اقساط نشر ہوچکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -