فرحان سعید کا گانا، بھارتی فلم میں شامل Farhan Saeed Song
The news is by your side.

Advertisement

فرحان سعید کا گانا بھارتی فلم میں شامل

کراچی: پاکستانی گلوکار  فرحان سعید نےکامیابیاں سمیٹے ہوئے بالی ووڈ تک رسائی حاصل کرلی،  2015 میں کمپوز کیے گئے گانے کو نئی بھارتی فلم میں شامل کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکار فرحان سعید نے 2015 میں آرمی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک گانا کمپوز کیا تھا، جسے بالی ووڈ فلم ’’ہاف گرل فرینڈ‘‘ میں شامل کیا گیا ہے۔

2015 میں بنائی گئی ویڈیو

ارجن کپور اور شردھا کپور پر فلمائے گئے گانے میں معروف بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال اور فرحان سعید نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے، گانے کی شاعری اور بول دل کو چھو لینے والے ہیں۔

فرحان سعید کے 2015 میں تیار کیے گئے گانے کو  سُن کر بھارتی میوزک ڈائریکٹرز نے گلوکار سے رابطہ کیا اور اس گانے کو فلم میں شامل کرنے کی اجازت طلب کرتے ہوئے شریا کے ساتھ گانے کی پیش کش کی۔

ہاف گرل فرینڈ میں فلمائے گئے گانے کی ویڈیو

یاد رہے فرحان سعید نے گزشتہ برس پاکستانی اداکارہ عروہ حسین کے ساتھ شادی کی ہے، شوبز ستارے ازدواجی بندھن میں جڑنے کے باوجود اپنے پیشے کے لیے امور سرانجام دے رہے ہیں۔


اگرآپ کو یہ خبرپسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں