تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

فرحان سعید اور ایمان علی کی سموسہ پارٹی، تصویر وائرل

کراچی : فلم ‘ٹچ بٹن’ کی پروموشن کا سلسلہ جاری ہے، فلم کی کاسٹ مختلف علاقوں میں فلمی شائقین سے ملاقات کررہی ہے۔

اے آر وائی فلمز، سلمان اقبال فلمز اور شوٹنگ اسٹار اسٹوڈیو کی مشترکہ پیشکش فلم ٹچ بٹن عیدالفطر کے موقع پر سنیما گھروں میں تہلکہ مچائے گی لیکن فلم کی کاسٹ پروموشن کے دوران ہی تہلکہ مچارہی ہے۔

گلوکار اور اداکار فرحان سعید اور اداکارہ ایمان علی کی فلم کی پروموشن کے دوران سموسہ چائے کی پارٹی کرتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

معروف شوبز میگزین نے دونوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ فرحان اور ایمان کی ‘ٹچ بٹن’ کی پروموشن کے دوران سموسہ چائے پارٹی’۔

تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ‘عروہ حسین کے حسد کرنے کا وقت ہوا چاہتا ہے’۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل ہی ایکشن، سسپنس اور رومانس سے بھرپور فلم ‘ٹچ بٹن’ کا ٹیزر ریلیز کیا گیا تھا۔

مذکورہ فلم کی کاسٹ میں فرحان سعید، فیروز خان ،ایمان علی اور سونیا حسین سمیت دیگر نامور اداکار شامل ہیں۔ فلم کے ایگزیکٹو پروڈیوسر سلمان اقبال ہیں۔

واضح رہے کہ اے آر وائی فلمز پاکستان اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کا ہی حصہ ہے، اس کی بنائی ہوئی اب تک کی فلموں کو پاکستان میں بے حد پزیرائی ملی ہے۔

اے آر وائی فلمز نے اب تک بہت سے کامیاب فلمیں بنائی ہیں جن میں3بہادر، رونگ نمبر، جوانی پھر نہیں آنی، پنجاب نہیں جاؤں گی شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -