تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

باغبانی کے فرائض انجام دینے والا روبوٹ

ہم میں سے بہت سے افراد باغبانی کا شوق رکھتے ہیں اور اپنے گھر میں پودے اگانا چاہتے ہیں لیکن وقت کی کمی کے باعث وہ اپنے ارادے کی تکمیل نہیں کر پاتے۔ ایسے افراد کے لیے سائنسدانوں نے اب روبوٹ تیار کرلیا ہے جو گھر میں باغبانی کے فرائض انجام دے گا۔

گھر میں باغبانی کے فوائد *

فارم بوٹ نامی یہ روبوٹ آپ کی مرضی کے مطابق ہر قسم کی سبزی، پھل یا پھول اگا سکتا ہے۔ یہ بیج بونے سے لے کر پودے کی دیکھ بھال اور پھر اس پر لگے پھل اتارنے تک تمام کام انجام دیتا ہے۔

farmbot-4

یہ روبوٹ اپنے اندر نصب معلومات کے ذریعہ خود ہی اس بات کا تعین کر لیتا ہے کہ کس پودے کو کتنا پانی دینا ہے۔ یہی نہیں یہ پودے کے درمیان گھومنے والے کیڑوں کو بھی پکڑ لیتا ہے اور انہیں مار دیتا ہے۔

اس کے لیے یہ اپنے اندر نصب کیمرے کی مدد لیتا ہے۔

farmbot-3

فارم بوٹ ایک موبائل ایپ کے ذریعہ کنٹرول کیا جاتا ہے۔ استعمال کرنے والا ایپ کے ذریعہ روبوٹ کو ہدایت دے گا کہ اسے کس قسم کے بیج بونے ہیں۔

اس کے بعد وہ اس میں روبوٹ کی دن بھر کی مصروفیات محفوظ کردے گا کہ کس وقت پودوں کو پانی دینا ہے یا پتوں کی چھانٹی کرنی ہے، جس کے بعد روبوٹ خود بخود سارا دن کام میں مصروف رہے گا۔

farmbot-1

اس روبوٹ کو باغ میں کھلی فضا میں رکھا جاسکتا ہے جہاں یہ سردی گرمی اور بارشوں کے سخت موسم برداشت کرسکتا ہے۔

اس کی اگائی جانے والی سبزیاں ایک آدمی کی سال بھر کی خوراک کے لیے کافی ہوں گی۔

farmbot-2

یہ روبوٹ فی الحال تجرباتی طور پر بنایا گیا ہے تاہم بہت جلد اس کی باقاعدہ فروخت شروع کردی جائے گی۔


Comments

- Advertisement -