پیلی بھیت : بھارتی ریاست اترپردیش (یوپی) میں کسان نے کم قیمت لگنے پر ہزار کلو پھول گوبی سڑک پر پھینک دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جہان آباد سے تعلق رکھنے والا کسان محمد سلیم ایک ہزار ٹن گوبی لے کر زرعی پیداوار کی مارکیٹ کمیٹی کے پاس پہنچا۔
کمیٹی نے کسان کو بتایا کہ وہ ایک روپے فی کلو کے حساب سے گوبی خریدیں گے تو اُس نے بولا کہ مارکیٹ کا بھاؤ 12 سے چودہ روپے فی کلو ہے اگر آپ دس روپے بھی دے دیں تو میں تمام کا سودا کرلوں گا۔
کسان نے قیمت سُن کر کہا کہ یہ قیمت بہت کم ہے کیونکہ اس سے زیادہ تو میں نے ٹرانسپورٹ کا کرایہ دیا ہے۔
کمیٹی اراکین نے انکار کیا اور ایک روپے فی کلو ہی خریدنے کی ضد پر اڑے رہے، جس پر کسان اپنی فصل کے مناسب یپسے اور محنت کا پھل نہ ملنے پر اس قدر غصہ ہوا کہ اُس نے ہزار کلو گوبی دفتر کے باہر سڑک پر پھینک دی۔
کسان نے بتایا کہ میں نے 8 ہزار روپے کے بیج خریدے اور پھر اُن کو آدھی ایکٹر زمین پر بویا، جس کے بعد فصل کی دیکھ بحال کی اور اُس میں رات دن ایک کیا، اب جب فصل پک گئی تو میں جیب سے خرچ کر کے مال یہاں لے کر آیا تو گاڑی والے نے بھی چار ہزار روپے کرایہ لیا۔
محمد رضوان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں گوبی کے فی کلو ریٹ 12 سے 14 روپے کے درمیان چل رہے ہیں، میں یہ سوچ کر آیا تھا کہ اگر 8 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوگی تو بھی میں سودا کرلوں گا، مگر انہوں نے میرے مال کی 1 روپے قیمت لگائی۔
کسان کا کہنا تھا کہ میں نے یہ مال اس لیے پھینک دیا کہ اب اسے گھر لے جانے کا کرایہ ادا نہیں کرسکتا۔ ’میں غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں، میری 60 سالہ ماں، چھوٹا بھائی، بیوی اور دو بچے ساتھ ہی رہتے ہیں‘۔