تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

گائیں کی خارش، کسان نے انوکھا حل تلاش کرلیا

گائیں پالنے والے اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ گائے یا بیل اپنے جسم میں ہونے والی خارش سے بہت پریشان رہتے ہیں۔

گائیں یا بیل کو جب خارش ہوتی ہے تو وہ اپنے جسم کو دیوار، کھمبے یا کسی مضبوط چیز سے رگڑتا ہے تاکہ تشفی ہوسکے اور اگر ایسا نہیں ہوتا تو زمین پر لیٹ کر ہی لوٹنے لگتا ہے۔

اب ایک کسان نے گائیں کی خارش کا انوکھا حل تلاش کرلیا اور انہوں نے اپنے کھیت میں ایک ایسی مشین لگائی جس کے گرد گائیاں جمع ہوجاتی ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کسان نے زمین پر سوراخ کر کے اُس میں ایک لوہا پھنسایا اور اُسے تین سے چار فٹ اوپر کی طرف بھی رکھا۔

مزید پڑھیں: بیل نے سیکڑوں گھروں کو بجلی سے محروم کردیا

بعد ازاں اُس نے اس میں لوہے کے دائرے والے فریم داخل کیے جن میں برش لگے ہوئے تھے، یہ وہی برش ہیں جو عام طور پر کپڑے دھونے کے دوران استعمال ہوتے ہیں۔

جب مشین تیار ہوگئی تو کسان نے باڑے کا دروازہ کھول کر گائیوں کو کھول دیا اور وہ سب یہاں جمع ہوکر سکون سے اپنے جسم کو رگڑ کر خارش دور کرنے لگیں۔

Comments

- Advertisement -