بھارت میں کار شو روم کے سیلز مین کی جانب سے بے عزتی کیے جانے کے بعد کسان نے گاڑی خریدنے کے لیے آدھے گھنٹے میں دس لاکھ روپے اکٹھے کرلیے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کرناٹک میں ایک کسان اپنے دوستوں کے ساتھ کار شو روم سے گاڑی خریدنے گیا تاہم سیلز مین نے اسے بھگا دیا اس کا خیال تھا کہ کسان اور اس کے دوست بس ٹائم پاس کرنے کے لیے آئے ہیں۔
سیلز مین نے کسان کی بے عزتی کرتے ہوئے کہا کہ اس کی جیب میں دس روپے بھی نہیں ہوں گے گاڑی کے لیے دس لاکھ روپے تو دور کی بات ہے۔
کسانوں کے گروپ نے بے عزتی کیے جانے کے بعد جاتے ہوئے سیلز مین کو چیلنج کیا کہ وہ اور اس کے دوست آدھے گھنٹے کے اندر ایس یو وی خریدنے کے لیے نقد رقم لے کر واپس آئیں گے۔
Mahindra Car showroom salesman taunted a farmer aftr seeing his attire when he visited showroom to buy Bolero Pik-up. Farmer Kempegowda alleged field officer of showroom made fun of farmer & his attire, told him tat car is not worth 10 rupees for him to buy. @anandmahindra pic.twitter.com/9fXbc5naY7
— Sagay Raj P || ಸಗಾಯ್ ರಾಜ್ ಪಿ (@sagayrajp) January 23, 2022
کیمپے گوڈا نامی شہری کے مطابق میرے چچا نے سیلز مین کو کہا کہ وہ دس لاکھ روپے دینے کو تیار ہیں کیا وہ فوری طور پر گاڑی دے دے گا جس پر جواب دیا گیا کہ آدھے گھنٹے میں مکمل کیش مل جائے تو وہ گاڑی ڈیلیور کردے گا۔
رپورٹ کے مطابق سیلز مین نے محسوس کیا کہ کسان کبھی بھی ایسا نہیں کرے گا کیونکہ اس دن بینکوں سے نقد رقم نکالنے میں بہت دیر ہوچکی ہوگی۔
آدھے گھنٹے بعد کسان دس لاکھ روپے لے کر واپس آیا اور گاڑی کا مطالبہ کیا لیکن سیلز مین گاڑی نہیں دے سکا اور دو دن کا وقت مانگنے لگا اس پر کسان نے مقامی پولیس میں شکایت درج کروادی۔
پولیس اہلکاروں کے سمجھانے کے بعد کسان نے کہا کہ وہ اب کار خریدنے میں دلچسپی نہیں رکھتا، شو روم کا سیلز مین میری اور دوستوں کی تذلیل کرنے پر تحریری معافی مانگے۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین سیلز مین پر تنقید کررہے ہیں۔