تازہ ترین

زرعی قوانین کیخلاف سراپا احتجاج کسان رہنما پر حملہ، کسانوں نے شاہراہ بلاک کردی

نئی دہلی : مودی سرکار کے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسان لیڈر راکیش ٹکیت پر جان لیوا حملے کیخلاف کسانوں نے مظاہرے شروع کردئیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے زرعی قوانین کے خلاف کئی ماہ سے احتجاج جاری ہے، اس احتجاج کو مزید طول دینے کےلیے کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے مختلف ریاستوں کا دورہ کرکے بی جے پی کو ووٹ نہ دینے کی اپیل کررہے ہیں۔

اس تحریک کے دوران راکیش ٹکیت کی گاڑی پر ریاست راجستھان کے الور میں حملہ کیا گیا ہے، جس کے خلاف کسانوں نے مانیسر پلول روڈ جام کردی ہے۔

مظاہرے کے باعث شاہراہ پر اچانک ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں تاہم کچھ دیر بعد ٹریفک بحال ہوگیا کیونکہ کسان رہنماؤں نے مظاہرین کو فی الوقت احتجاج موخر کرنے کا حکم دے دیا۔

حملے کے باعث راکیش ٹکیت کی گاڑی کا عقبی شیشہ ٹوٹ گیا لیکن خوش قسمتی سے انہیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Comments

- Advertisement -