پیرس : فرانس میں کسان بڑی تعداد میں اپنے ٹریکٹرز لے کر احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے، ان کا کہنا تھا کہ کیڑے مار ادویات پر پابندی فوری ختم کی جائے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں مظاہرے کے دوران کسانوں نے زراعت پر ماحولیاتی قواعد کی پابندیاں مسترد کردیں ان کا کہنا کہ ان پابندیوں سے پیداواری صلاحیت متاثر ہوگی۔
مشتعل مظاہرین نے ٹریکٹرز کے آگے اپنے مطالبات کے حق میں پلے کارڈز لگا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے، کسانوں نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی۔
پیرس کی سڑکوں پر سینکڑوں ٹریکٹرز سمیت نکلنے والے کسانوں کا کہنا ہے کہ حکومتی پابندیوں سے کسانوں کا مستقبل خطرے میں پڑجائے گا۔