تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

بکری کے عجیب الخلقت بچے کی پیدائش، لوگ خوفزدہ

منیلا: فلپائن کے نواحی علاقے میں بکری نے عجیب الخلقت بچے کو جنم دیا جسے دیکھ کر سب خوفزدہ ہوگئے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چالیس سالہ جوسی پین ریپی کیو جو سلطان قدارات گاؤں کے رہائشی ہیں اُن کے گھر میں پلی ہوئی بکری نے دو بچوں کو جنم دیا جن میں سے ایک بہت ہی خوفناک اور عجیب الخلقت تھا۔

کسان کا کہنا تھا کہ ’میں ایک کام سے باہر گیا ہوا تھا جب واپس آیا تو دیکھا کہ بکری کے پاس عجیب اور خوفناک مخلوق موجود ہے جسے بکری پیار کررہی ہے‘۔

مزید پڑھیں: مصر: ساحل پرعجیب الخلقت مخلوق اچانک نمودار، شہری خوفزدہ

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک بچے کی شکل انسان اور ایک جانور سے ملتی جلتی تھی، اس کی پیدائش ہمارے لیے کوئی برا پیغام ہوسکتی ہے کیونکہ اس طرح کی مخلوق کا پیدا ہونا اچھا شگون نہیں۔

کسان کا کہنا تھا کہ ’بکری نے ایک ساتھ دو بچے دیے جن میں سے ایک تو بالکل نارمل تھا جب کہ دوسرے کو دیکھنے والے ’بھوت‘ یا کوئی اور  پراسرار مخلوق قرار دے رہے ہیں‘۔

علاقہ مکینوں میں سے جن لوگوں نے نومولود بچے کو دیکھا تو انہوں نے اسے آدھا انسان اور آدھا خنزیر قرار دیا، حیران کن طور پر بکری اس بچے کی ایک ماں کی طرح دیکھ بھال بھی کررہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: جانور کے بچے کی انسانی شکل؟ تصاویر کی حقیقت سامنے آگئی

اسے بھی دیکھیں: انٹرنیٹ پر وائر ل ہونے والی دہشت ناک تصویر کی اصل حقیقت

جانوروں کے ڈاکٹر اگپیتا سیلسیز کا کہنا تھا کہ اس طرح کے بچے کی پیدائش کے شازونادر واقعات پیش آتے ہیں البتہ اس حوالے سے گھبرانے یا خوفزدہ ہونے کی  کوئی بات نہیں کیونکہ یہ جنیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ممکن ہے۔

اُن کا کہناتھا کہ ممکنہ طور پر بکری کو حمل کے دوران کسی مچھر نے کاٹا ہوگا جس کی وجہ سے وہ کسی جنیاتی بیماری میں مبتلا ہوئی اور ایسے بچے کی پیدائش ہوئی۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق دونوں بچے اور ماں گزشتہ روز جانبر نہ ہوسکے اور انتقال کرگئے۔

Comments

- Advertisement -