اتوار, اگست 9, 2026
اشتہار

کاشتکاروں کو زہر لگا کر گندم کا بیج کاشت کرنے کی ہدایت کیوں کی گئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: محکمہ زراعت کی جانب سے کاشتکاروں کو زہر لگا کر گندم کا تصدیق شدہ بیج بذریعہ ڈرل کاشت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

گندم کی بھرپور کاشت کےلئے محکمہ زراعت پنجاب نے اپنے فیلڈ اہلکاروں کو کسانوں کی مکمل رہنمائی کی ہدایت کی ہے، محکمے نے بیماری سے پاک صحت مند اور تصدیق شدہ بیج زہر لگا کر بذریعہ ڈرل کاشت پر زور دیا گیا ہے تاکہ فصل بہتر اور بھرپور انداز میں حاصل کی جاسکے۔

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے کہا کہ ایگریکلچر افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تصدیق شدہ بیج زہر لگا کر بذریعہ ڈرل کاشت کروائیں۔

ایگریکلچر افسران کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ سفارش کردہ اقسام، ان کی مقررہ وقت پر کاشت اور شرح بیج کی جانب بھی کاشتکاروں کی خصوصی توجہ مرکوز کروائیں۔

ترجمان نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے فیصل آباد ڈویژن سمیت صوبہ کے تمام اضلاع کو گندم کی کاشت کا جو ہدف دیا گیا ہے اسے ہر صورت پورا کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

حکومت نے گندم پالیسی 2025-26 کی منظوری دیدی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں