The news is by your side.

Advertisement

مقبوضہ کشمیرایک جیل میں تبدیل ہوچکا ہے، فاروق حیدر

واشنگٹن: وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر فاروق حیدر نے کہا کہ بھارتی فوج ممنوعہ کلسٹربموں کا استعمال کررہی ہے، وادی میں 15 دن سے کرفیو نافذ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر فارق حیدر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑسے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے امریکی مشیرکو مقبوضہ کشمیرکی صورت حال سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارتی فوج کنٹرول لائن پرشہری آبادی کونشانہ بنا رہی ہے، بھارتی فوج ممنوعہ کلسٹربموں کا استعمال کر رہی ہے۔

فارق حیدر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے، وادی میں 15 دن سے کرفیو نافذ ہے، مقبوضہ کشمیر ایک جیل میں تبدیل ہوچکا ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ امریکا مسئلہ کشمیرحل کرنے میں کردارادا کرے جس پر امریکی صدر کے مشیر نے کہا کہ ٹرمپ مسئلہ کشمیرکے پرامن حل پر یقین رکھتے ہیں۔

امریکا کشمیریوں کوحق خودارادیت دلوانے میں کردارادا کرے، فاروق حیدر

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ کالے قانون سے بھارتی فوج کو قتل عام کی چھٹی ملی ہوئی ہے۔

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیرکا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیرسلامتی کونسل ایجنڈے پرموجود ہے اس کا حل ناگزیر ہے، امریکا کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے میں کردار ادا کرے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں