site
stats
پاکستان

چند ہزار ووٹوں سے شکست ہوئی، کارکنان مایوس نہ ہوں، فاروق ستار

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان ہی مہاجروں کی واحد نمائندہ جماعت ہے، اگر 23 اگست کو فیصلہ نہیں کرتے تو آج کے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے تھے، کارکنان مایوس نہ ہوں آئندہ انتخابات کی تیاری کریں۔

ایم کیو ایم کے عارضی مرکز پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ہمیں پہلے سے 13 پولنگ اسٹیشنز پر تحفظات تھے جن پر دھاندلی کی گئی اور جعلی ووٹ ڈالے گئے، رینجرز نے جعلی ووٹ ڈالنے والے افراد کو گرفتار بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس 114 کے انتخابات میں ہمیں کچھ ہزار ووٹوں سے شکست ہوئی، الیکشن سے پہلے دھاندلی کی نشاندہی کی تھی مگر ہماری شکایت پر  کوئی عملدرآمد نہیں کیا گیا، الیکشن کمیشن ہماری شکایت سنتی تو آج یہ سیٹ ہم جیت جاتے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم مہاجروں کی واحد نمائندہ جماعت ہے، شکست سے دلبرداشتہ نہیں ہوں گے بلکہ 2018 کے انتخابات کی تیاری شروع کردیں گے، 23اگست کااقدام نہ کرتےتویہ الیکشن بھی نہ لڑسکتے، کارکنان سے کہتا ہوں مایوس نہ ہوں اور آئندہ انتخابات کی تیاری کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top