جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

وزیراعلیٰ سندھ کے بیان کیخلاف ایم کیوایم کا آج احتجاج کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کے بیان کے خلاف ایم کیوایم نے آج احتجاج کا اعلان کردیا ،فاروق ستار کا کہنا ہے کہ بانیان پاکستان کی اولادوں پرلعنت بھیجنےوالوں کی سوچ پرلعنت ہے، احتجاج میں اہم اعلانات اور حکمت عملی دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی جانب سے وزیراعلیٰٰ سندھ کو بیان پر معافی مانگنے کا دیا گیا الٹی میٹم ختم ہوگیا۔

فاروق ستار  نے وزیراعلیٰ سندھ کے بیان کے خلاف آج لیاقت آباد میں احتجاج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام وزیراعلی کے متعصبانہ بیان کے خلاف یکجہتی کا مظاہرہ کریں، وزیراعلیٰ کے متعصب بیان کا جواب اظہار یکجہتی سے دیں گے۔

سربراہ ایم کیو ایم کا کہنا تھا عوام سے ہونے والی ناانصافیوں کا خاتمہ ہونا چاہیے، بانیان پاکستان کی اولادوں پرلعنت بھیجنےوالوں کی سوچ پرلعنت ہے، تعصب اور نفرت کی سوچ کا جواب مہاجر اظہار  یکجہتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اردو بولنے والوں کے اجداد نے ملک بنایا، صوبے کا چیلنج نہ کیا جائے، نئے صوبے کی سوچ لوگوں میں روز بڑھتی جارہی ہے، احتجاج میں اہم اعلانات اور حکمت عملی دوں گا۔

یاد رہے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے اپنے بیان میں کہا تھا صوبے کا مطالبہ کرنے والوں پر لعنت بھیجتا ہوں۔


مزید پڑھیں : وزیراعلیٰ سندھ اپنے بیان پر معافی مانگیں، فاروق ستار کا 48 گھنٹے کاالٹی میٹم


جس پر ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے وزیراعلیٰ سے بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مراد علی شاہ نے48 گھنٹوں میں معافی نہیں مانگی تو لیاقت آباد میں احتجاج کریں گے جبکہ فاروق ستار نے ایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں سمیت مہاجر قومی موؤمنٹ، پی ایس پی اور مہاجراتحاد کو بھی احتجاج میں شامل ہونے کی دعوت بھی دی۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری اپنے وزرا کو لگام دیں، بات نکلے گی تو بہت دور تلک جائےگی، شہری عوام بتائیں گے جب چاہا پاکستان بنے تو پاکستان بنادیا، جب چاہیں گےجنوبی سندھ صوبہ بنےتوہم وہ بھی بنادیں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں