کراچی (12 مارچ 2026): رہنما متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) فاروق ستار نے موجود گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ بتاتے ہوئے حیران کن دعویٰ کر دیا۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ گورنر ہاؤس کو عوامی گورنر ہاؤس بنانا گناہ ہے تو ہزار بار کریں گے، ہم لوگوں کے بنیادی حقوق کیلیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
فاروق ستار نے دعویٰ کیا کہ کامران ٹیسوری کو گل پلازہ متاثرین کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی گئی، ہم نے اپنے حصے اور کامران ٹیسوری نے اپنے حصے کا کام کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کس نے ہٹایا اور کس کے کہنے پر ہٹایا سب جانتا ہوں، کامران ٹیسوری
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے مودبانہ کہتا ہوں کہ انہوں نے کتنا غلط کام کیا کیونکہ کامران ٹیسوری وفاق کا چہرہ تھے، کراچی کے محکموں پر قبضہ کیا ہوا ہے۔
رہنما ایم کیو ایم نے دعویٰ کیا کہ سانحہ گل پلازہ میں کون ملوث تھا اس حوالے سے چیزیں باہر آنے والی تھیں، کچھ دنوں بعد احساس ہوگا کہ کامران ٹیسوری کو ہٹانے کا فیصلہ غلط تھا، 17 سال کی بدترین حکمرانی کا پردہ چاک ہونے والا تھا اس لیے ہٹایا گیا۔
فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ اب ایم کیو ایم کی قیادت کو بھی فیصلہ کرنا ہوگا، ہمیں بغیر اعتماد میں لیے گورنر سندھ کو ہٹایا گیا، ایم کیو ایم قیادت کو فیصلہ کر کے حکومت کو خیرباد کہنا چاہیے، عوام بھی اب احتجاج کیلیے تیار ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


