The news is by your side.

Advertisement

فاروق ستار کو کارکنان نے منتخب کیا رابطہ کمیٹی نے نہیں، علی رضا عابدی

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار پراسرار گمشدگی کے بعد ایک بار پھر اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے جہاں وہ ذمہ داران سے اجلاس کے بعد اہم پریس کانفرنس کریں گے، رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کا کہنا ہے کہ کچھ دیر میں فاروق ستار بطور سربراہ آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ ایم کیو ایم پاکستان کو اپنے اعلان کے مطابق شام 6 بجے عارضی مرکز بہادرآباد پہنچ کر رابطہ کمیٹی کا اجلاس کرنا تھا جس میں سینیٹ امیدوران کے ناموں پر حتمی مشاورت کی جائے گی۔

نمائندہ اے آر وائی رافع حسین کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار اچانک اپنی رہائش گاہ سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوئے، ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نامعلوم مقام پر مذاکرات کے لیے روانہ ہوئے۔

ڈاکٹر فاروق ستار کچھ دیر قبل اپنی رہائش گاہ واپس پہنچے اور انہوں نے اراکین اسمبلی کو اپنی رہائش گاہ پر مشاورت کے لیے طلب کرلیا، پی آئی بی میں سربراہ ایم کیو ایم اجلاس کے بعد اہم اعلان کریں گے۔

رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کا کہنا ہے کہ ’ڈاکٹر فاروق ستار کو رابطہ کمیٹی نے نہیں بلکہ کارکنان نے سربراہ منتخب کیا، پارٹی میٹنگ کے بعد وہ اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کے ذریعے آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے‘۔

دوسری جانب فاروق ستار کے قریبی سمجھے جانے والے رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور  اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عارضی مرکز بہادرآباد پہنچے اور انہوں نے رابطہ کمیٹی کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کےدونوں گروپ اپنےمؤقف سےپیچھےہٹنےکوتیارنہیں ہیں، بہادر آباد گروپ نے سینیٹ کے لیے ٹکٹ کی تقسیم کا اختیار ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے سپرد کردیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں