پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

حکومت سے گزارش ہے دعویٰ کرنے سے پہلے ہوم ورک کریں ،فاروق ستار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ حکومت سے گزارش ہے دعویٰ کرنے سے پہلے ہوم ورک کریں، عمران خان سےاپیل ہے ٹیکس چوروں سے ٹیکس لیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی نظام کو بہتر بنانا اورتفتیشی عمل میں بہتری کی گنجائش ہے، ،، جو جماعت برسر اقتدار ہے اس کا نام ہی انصاف سے منسلک ہے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف میں جانے کی تیاری کررہی ہے، لگ رہاقوم کومہنگائی کی دلدل میں ڈالنےکی کوشش ہو رہی ہے، ڈالر کی اڑان قابو میں نہیں آرہی، مہنگائی نے غریب عوام کی کمرتوڑدی ہے، وہ زندہ رہنے کے قابل ہی نہیں رہا۔

- Advertisement -

رہنما ایم کیو ایم نے کہا 2بڑی جماعتوں نے پہلے ہی مایوس کیا،تیسری بھی مایوس کررہی ہے، عمران خان سےاپیل ہے ٹیکس چوروں سے ٹیکس لیا جائے گا، وڈیروں اور جاگیرداروں سے ٹیکس وصول کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ 39لاکھ لوگوں کے نام آئے تھے جنہیں ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جاسکتا تھا، اب توملک میں جعلی اکاؤنٹس بھی سامنے آرہے ہیں، حکومت سے گزارش ہے دعویٰ کرنے سے پہلے ہوم ورک کریں۔

اس سے قبل ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار سٹی کورٹ لاوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کیس میں عدالت میں پیش ہوئے ، عدالت نے پولیس آئی او کو دس دن کا وقت دیتے ہوئے دونوں کیسسز کی سماعت پانچ نومبر تک ملتوی کردی۔

گزشتہ سماعت پر سولجر بازار میں قائم لاوڈ اسپیکر ایکٹ کے مقدمے میں فاروق ستار پر فرد جرم عائد کیا تھا ،،فاروق ستار پر نیوٹاون اور سولجر بازار میں ایک ایک مقدمہ درج ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں