The news is by your side.

Advertisement

بارہ مئی کی سب سے متاثرہ جماعت متحدہ ہے، فاروق ستار

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی تمام شقوں پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا، وفاقی حکومت کی مجرمانہ غفلت کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے، 10 سال سے کہتے ہیں کہ 12 مئی کی سب سے متاثرہ جماعت متحدہ قومی موومنٹ ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے مستونگ میں مولانا عبدالغفور حیدری پر ہونے والے حملے کی مذمت کی اور کہا کہ بم دھماکا دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی مجرمانہ غفلت کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے، اگر نیشنل ایکشن پلان کی تمام شقوں پر عمل درآمد ہوجاتا تو دہشت گردی ختم ہوجاتی۔

فاروق ستار نے کہا کہ 10 سال بعد بھی اپنے مؤقف پر قائم ہیں کہ 12 مئی کی سب سے متاثرہ جماعت ہماری ہی ہے، ہماری ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے پرامن ریلیوں پر فائرنگ کی گئی۔

متحدہ پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ 12 مئی کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنایا جائے تاکہ قاتلوں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے  شہداء کو انصاف فراہم کیا جائے اور 48 شہداء کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں