The news is by your side.

Advertisement

ایم کیو ایم پاکستان ایک ہی ہے، جس کا نشان پتنگ ہے: فاروق ستار

اس الیکشن میں رخصت چاہتا ہوں، عامر خان اور میں الیکشن مہم چلانے کے خواہش مند ہیں

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیوا یم پاکستان ایک ہی ہے، جس کا نشان پتنگ ہے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ 15 جون کو بہادر آباد واپسی کا سفر اختیار کیا، 2018 کا الیکشن ہماری آزمائش ہے.

مخالفین سازشیں کریں گے، کارکنوں کو بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملاپ کو کامیاب بنانا ہوگا

فاروق ستار

فاروق ستار نے کہا کہ وسیع ترمفاد کے لئے بہادرآباد گیا، جس پرساتھیوں نے استقبال کیا، ہمارے مستقل ملاپ میں بہت سی رکاوٹیں ہیں اور آئیں گی، رکاوٹوں کو عبور کرنا ہے.

انھوں نے کہا کہ رکاوٹیں بھی آئیں گی اورسازشیں بھی ہوں گی، مخالف سمجھ رہے تھے کہ ایم کیوایم کا ووٹ بینک ہمیں مل گیا، مخالفین سازشیں کریں گے، کارکنوں کو بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملاپ کو کامیاب بنانا ہوگا.

انھوں نے کہا کہ رابطہ کمیٹی جسے ٹکٹ دینا چاہے دے، میرا اس معاملے سے کوئی واسطہ نہیں، انتخابی مہم چلانا چاہتا ہوں، الیکشن نہیں لڑنا چاہتا.

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اس الیکشن میں رخصت چاہتا ہوں، کوٹا ہے، یہ تاثرنہیں آنا چاہیے، عامر خان اور میں الیکشن مہم چلانا چاہتے ہیں، سب کو ایک کرنا چاہتے ہیں، پرانی نشستیں واپس لے کر دکھائیں گے.


عامر لیاقت اور پی ٹی آئی کے لیے دعا گو ہوں، فاروق ستار


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں