متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی دستبرداری کے صدقے میں جو جیتے گا ان کا میئر خیرات میں بنے گا۔
کراچی میں خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات جیسے بھی ہوئے عوام کے سامنے ہیں، ایک دھاندلی قبل از انتخابات ہوئی اور دوسری انتخابات کے دوران ہوئی۔
فاروق ستار نے کہا کہ آج ساری جماعتیں الیکشن میں سمجھ رہی تھیں کہ ووٹرز نکلیں گے، کراچی اور حیدر آباد کے عوام کو بنیادی حقوق سے محروم کیا گیا اس لیے انہوں نے بائیکاٹ کیا۔
ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ انتظار کیا جا رہا تھا کہ موقع ملے تاکہ فائدہ اٹھائیں لیکن عوام نے جواب دے دیا، ٹرن آؤٹ نے بتا دیا کہ عوام کے بنیادی حقوق پر سودا کر کے نشستیں ہڑپ کی گئیں۔