کراچی : ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے نمبر پلیٹ پر قومی پرچم یا قائد اعظم کا کوئی قول لگانے کی تجویز دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا اب اجرک کے نام پر اگلے الیکشن میں ووٹ لینے کی تیاری ہے، معصوم سندھی بھائیوں کی آنکھوں میں اجرک دکھاکرووٹ لینےکی تیاری ہے، نمبر پلیٹ کے نام پر اب اجرک کو بھی اس طرح بیچوگے ؟
رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ پی پی نے دیکھ لیا ہے کہ آئندہ الیکشن میں زندہ ہےبھٹو زندہ ہےنعرہ اثر نہیں کرے گا، لوگ سمجھ گئے ہیں پی پی زندہ ہے، بھٹو نعرے کا صرف استعمال کرتی ہے ، یہ زندہ ہے بھٹو کے نعرے پر پل رہے ہیں ، لوٹ مار کررہے ہیں ، پی پی بھٹو اور بے نظیر کی شہادتوں ، قربانیوں کو فروخت کررہی ہے۔
فاروق ستار نے نمبر پلیٹ پر قومی پرچم یا قائد اعظم کا کوئی قول لگانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا اندرون سندھ سے ٹریفک اہلکاروں کو لا کرجیبیں گرم کی جارہی ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ ایم کیو ایم نمبرپلیٹ کے معاملے پر احتجاج کرنے جارہی ہے، جب شہریوں کے پاس نمبر پلیٹ ہےتواجرک والی کےاجرا کا کیا مقصد؟
سانحہ لیاری پر رہنما ایم کیو ایم رہنما نے کہا لیاری بلڈنگ حادثے میں ایس بی سی اے افسران کوقربانی کابکرابنایاگیاہے، لیاری بلڈنگ حادثے پر سندھ حکومت اپنا حساب کتاب کب دے گی۔
انھوں نے سوال کیا وزیر بلدیات بتائیں انھوں نے مخدوش عمارتوں پر کتنی میٹنگز کی، کیا ڈیڈ لائن دی گئی ، بے گھر مکینوں کے لیے کیا متبادل کا انتظام کیا گیا ؟ مکینوں کو نوٹس دراصل اپنی نااہلی ،کوتاہی چھپانے کےبہانےہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر بلدیات کوانکوائری مکمل ہونےتک استعفیٰ دینےکااعلان کرناچاہیے تھا۔
مرتضی وہاب کے بیان پر رہنما نے کہا کہ شہر کے تباہ حال انفراسٹرکچر پر مئیر کراچی کا بیان مضحکہ خیز ہے ، 18 ٹاؤن چیئرمینز کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو میئر کو ساتھ کھڑا ہونا چاہیے تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


