The news is by your side.

Advertisement

ہم نے جنوبی سندھ صوبہ تحریک کو روکے رکھا ہے لیکن کب تک، فاروق ستار

اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہم نے جنوبی سندھ صوبہ تحریک کو روکا ہوا ہے لیکن کب تک روکیں گے۔

فاروق ستار نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مؤقف ہے کہ جنوبی پنجاب میں صوبے بننے چاہیئں بلکہ پورے ملک میں نئے صوبے یا انتظامی یونٹس بننے چاہیئں۔

ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کے سلسلے میں ریفرنڈم کیا جائے، عوام کا جو فیصلہ ہوگا اس پر عمل کیا جائے۔ خیال رہے کہ فاٹا کے خیبر پختونخوا میں ضم کرنے یا الگ صوبہ بنائے جانے کے سلسلے میں سیاست دان مسلسل بیانات دیتے آرہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے عوام کا مذاق اڑایا، اٹھارویں ترمیم کے بعد وفاق نے سندھ پیپلزپارٹی کو لیز پر دے دیا۔

فارو ستار کا کہنا تھا کہ مردم شماری میں کراچی کی آبادی کو ایک کروڑ 60 لاکھ گنا گیا، یہ الیکشن سے پہلے دھاندلی کی طرح ہے، ہمیں ہمارے حق نمائندگی سے محروم کیا جارہا ہے۔

لوگوں سےوعدہ ہےکہ عدم تشدد اورعدم تصادم والی پارٹی قائم کریں گے‘ فاروق ستار

واضح رہے کہ گزشتہ روز مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مہاجروں کو اپنی بقا کے لیے صوبہ چاہیے جس کے لیے جنوبی سندھ صوبہ تحریک کا آغاز کر رہے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں