ہفتہ, نومبر 30, 2024
اشتہار

فاروق ستار کی تقریر کے دوران متنازع نعرہ لگتے لگتے رہ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کی تقریر کے دوران متنازع نعرہ لگتے لگتے رہ گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار تقریر کررہے تھے کہ اس دوران متنازع نعرہ لگتے لگتے رہ گیا، آدھے نعرے پر وہ حیران رہ گئے۔

فاروق ستار نے پھر سر پر ہاتھ مارا، جھینپے اور پھر مسکراتے ہوئے کہا کہ جتنی محنت کرلو، پانی پھر ہی جاتا ہے۔

- Advertisement -

آخر میں صحافیوں سے درخواست کی کہ گھر کی بات گھر ہی میں رہے، باہر نہ جائے۔

ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں کہ دبئی لیکس میں سب سے زیادہ سندھ میں کی گئی کرپشن کا پیسہ ہے، ملک لوٹنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔

انہوں نے عباسی شہید اسپتال کی حالات زار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پیپلزپارٹی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اب تو مئیر پی پی کا ہے اسی کے صدقے سندھ حکومت عباسی شہءید اسپتال کو گلے لگا لے۔

تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پہلی بارکسی جنرل پرہاتھ ڈالا گیا اورکورٹ مارشل تک نوبت پہنچی، ملک لوٹنے والوں کااحتساب ہونا چاہئے۔

آئی پی پیز کے معاملے پر فاروق ستار بولے پارسائی کا دعوی کرنے والوں نے اپنے دور میں آئی پی پیزاور پٹرولیم لیوی کا بھتہ کیوں ختم نہیں کیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں