The news is by your side.

فاروق ستار نے جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کر دی

ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے سندھ بلدیاتی ایکٹ کے خلاف کراچی میں جاری جماعت اسلامی کے دھرنے ‏کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ پہنچے تو امیر جماعت ‏اسلامی پاکستان سراج الحق نے ہیڈکوارٹر آمد پر خوش آمدید کہا۔

ملاقات میں موجوہ سیاسی صورتحال اور سندھ بلدیاتی ایکٹ پر گفتگو ہوئی۔ فاروق ستار نے کہا کہ جماعت ‏اسلامی کے بلدیاتی قانون کے خلاف دھرنے کی حمایت کرتا ہوں۔

میڈیا سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ سانحہ مری میں مس مینجمنٹ ،غفلت نظرآئی، ‏ذمہ دار حکومت ہوتی سانحہ مری پر غلطی کا اعتراف کرتی اب بھی حکومت چاہتی ہے کہ کسی کمزور کو قربانی ‏کا بکرا بنائیں، وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب سمیت سب کو جرم کا اعتراف کرنا چاہیے اور قوم سے معافی مانگنی ‏چاہیے۔

حکومتی درخواست مسترد: جماعت اسلامی کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان، کمیٹی تشکیل

سراج الحق نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو مالی لحاظ سے خودمختار بنایاجائے انتخابات میں دھاندلی سیاسی ‏کرپشن ہے جو مالی کرپشن سے بھی بڑی ہے چہرےمرجھائے ہوئے ہیں لوگ مایوس ہیں جو ساڑھے3سال میں ‏کچھ نہ کر سکے بقیہ چندماہ میں کیا کریں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں