قائد سےعلیحدگی اختیارکی پھربھی ناروا سلوک ختم نہ ہوا، فاروق ستار farooq-sattar
The news is by your side.

Advertisement

مردم شماری درست ہوگئی تو اگلا وزیر اعلیٰ‌ ہمارا ہوگا، فاروق ستار

کراچی : سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہے کہ مردم شماری میں کراچی کی آبادی کم بتائی گئی ہے، پہلے صرف دیوار سے لگانے کاعمل ہوتا تھا اس بار مردم شماری میں انہیں دیوار میں ہی چنوا دیا گیا ہے، مردم شماری درست ہوجائے تو اگلا وزیراعلیٰ ہمارا ہوگا۔

وہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے مردم شماری پر منعقد کردہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ہرمردم شماری میں انہیں کم گنا گیا ان کا شمار ٹھیک سے نہیں کیا گیا اسی طرح سندھ کےشہری عوام کو کم گنا جانا صرف مہاجروں کا مسئلہ نہیں بلکہ اس سے دیگر قومیتیں بھی مشکل میں آجائیں گی۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ امن کراچی میں قائم ہوا اور میچزلاہورمیں ہو رہے ہیں اگر ارباب اقتدار کراچی میں میچ نہیں کرا سکتے تو یہ ذمے داری ہمیں دیدیں لیکن یہاں تو کرکٹ دیکھنے اور میچ کرانے کے لائق بھی ہمیں نہیں سمجھا گیا.

انہوں نے کہا کہ مردم شماری ٹھیک ہوگئی تو اگلا وزیراعلیٰ ہمارا ہوگا کیوں کہ کراچی کی آبادی 2 کروڑ 35 لاکھ سے کم نہیں اور دیگر جگہوں پر بھی شہری آبادی میں اضافہ ہوا ہے اس لیے ہمیں قوی امید ہے کہ اگلا وزیراعلیٰ ہمارا ہوگا بس گنتی درست ہوجائے.

فاروق ستار نے کہا کہ کراچی چلتا ہے تو ملک چلتا ہے یہ ملک کی معیشت کی شہ رگ ہے اور معاشی حب ہے چنانچہ کراچی کو نظر انداز کرنا دراصل پاکستان کو نظر انداز کرنا ہے.

انہوں نے ایک بار پھر موقف دہراتے ہوئے کہا کہ ایک سال سے لندن سے الگ ہوکر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اس کے بعد قربانی دینے کے لیے ہمارے پاس اور کچھ نہیں ہے.

فاروق ستار نے اہل اختیار و اقتدار اور میڈیا سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ لندن سے مکمل علیحدگی کے بعد بھی ہمارے ساتھ ایسا سلوک ہو رہا ہے تو ہمیں بتایا جائے کہ ہم کہاں جائیں.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں