بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

لوگوں میں تیزی سے بغاوت کا رحجان آ رہا ہے، فاروق ستار

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ لوگوں میں تیزی سے بغاوت کا رحجان آ رہا ہے لوگ بل نہیں دیں گے۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں فاروق ستار نے کہا کہ عوام پر بلواسطہ ٹیکسز لگائے گئے، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ عوام کے ہر احتجاج میں ان کا ساتھ دیں گے اور عوامی مفاد میں جماعت اسلامی کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے۔

فاروق ستار نے کہا کہ بجلی بلز میں سالانہ 42 ارب روپے کا بھتہ کراچی والوں سے لیا جا رہا ہے، 42 ارب روپے کا سالانہ بھتہ ختم کروانے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے، دوسری طرف 40 ارب اور بڑھا دیے اس کیلیے بھی لڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 98 فیصد مظلوم عوام ہی اصل پاکستان ہیں، یہ ملک دو فیصد مراعات یافتہ طبقے کا بن گیا ہے، مراعات یافتہ طبقے کو نوازنا بند کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عام آدمی مر رہا ہے تو یہ تمہارے لیے تباہی کا سامنا تیار ہو رہا ہے۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے جو کچھ کیا اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، پی ڈی ایم مہنگائی کے نام پر پی ٹی آئی حکومت نہ گراتی اور اسے مدت پوری کرنے دیتی، حکومت کو گرا کر ان کا ملبہ بھی اپنے سر لے لیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں