کراچی: سربراہ ایم کیوایم ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ غلط مردم شماری کی وجہ سے سندھ کے شہری عوام میں احساس محرومی پایا جاتا ہے، ہم نے احساس محرومی ختم کرنے کے لئے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے.
تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سپریم کورٹ رجسٹری میں مردم شماری سے متعلق آئینی درخواست دائر کی، اس موقع پر ان کے ہمراہ مئیر کراچی وسیم اختر ، فیصل سبزواری سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے.
سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ناانصافیوں کے خاتمے کی جدوجہد کررہے ہیں،سندھ کے عوام ایک عرصے سے اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں، اب تک ہوئی ہر مردم شماری میں سندھ کی آبادی کوکم کرکے دکھایا گیا ہے.
مزید پڑھیں:سندھ مردم شماری میں دھاندلی نہیں ہونے دیں گے، فاروق ستار
صوبہ سندھ کے شہر کے عوام کے ساتھ امتیازی سلوک برتا گیا ہے، 18سال میں کراچی،حیدرآباد،سکھرمیں آبادی زیادہ ہونی چاہیے.
مزید پڑھیں:سندھ مردم شماری کے معاملے پر سپریم کورٹ جائیں گے، فاروق ستار
فاروق ستار نے کہا کہ کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص اور سکھرمیں احساس محرومی ہے، جبکہ یہ وہ علاقے ہیں جہاں کی آبادی زیادہ ہے، ہم نے احساس محرومی ختم کرنے کے لئے سپریم کورٹ کادروازہ کھٹکھٹایا ہے.
ہم سپریم کورٹ سے انصاف کےطلب گا رہیں، انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ قبل ازمردم شماری دھاندلی کےذریعے آبادی کوکم دکھانےکا منصوبہ بن گیا ہے.