site
stats
سندھ

فاروق ستار نے مائنس ون کی کوشش کی ہے، رضا ہارون

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے رہنماء رضا ہارون نے کہا ہے کہ قائد ایم کیو ایم کو متحدہ اور متحدہ کو قائد ایم کیو ایم سے کوئی جدا نہیں کرسکتا یہ ایک ہی سکے کے دو رُخ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، اُن کا کہنا تھا کہ کل پاکستان اور اداروں کے خلاف نعرے لگے ہیں، مگر فاروق ستار نے اُن نعروں کی مذمت نہیں کی‘‘۔

پڑھیں:   قائد ایم کیو ایم ہی متحدہ کے معاملات چلائیں گے، مصطفیٰ کمال

رضا ہارون کا کہنا تھا کہ ’’فاروق بھائی نے مائنس ون کی کوشش کی مگر ایم کیو ایم کے آئین کے مطابق قائد ایم کیو ایم ہی سپریم لیڈر ہیں اور وہ کسی بھی فیصلے کو رد کرسکتے ہیں‘‘۔

رہنماء پی ایس پی نے سوال کیا کہ ’’کیا فاروق ستار نے ایم کیو ایم کا آئین تبدیل کردیا ہے، فاروق ستار نے اپنے قائد کی تقریر اور کل لگنے والے نعروں کی مذمت تک نہیں کی‘‘۔

مزید پڑھیں:  ہم ’متحدہ قومی موومنٹ‘ ہیں، فیصلے پاکستان میں ہوں گے: فاروق ستار

واضح رہے ایم کیو ایم کے سنیئر رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی پریس کلب پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ روز ہونے والی اشتعال انگیز تقریر ، لندن اور میڈیا ہاؤسز پر حملہ کرنے والے کارکنان سے اعلان لاتعلقی کرتے ہوئے کہا کہ ’’اب ایم کیو ایم کے فیصلے کراچی میں ہی ہوں گے‘‘۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top