سیاسی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم ایس سروسز اسپتال کراچی میں قائم ویکسین سینٹر کا دورہ کیا اور کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی۔
ویکسین لگوانے کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار نے عوام کے نام پیغام میں کہا کہ کورونا ایک حقیقت ہے عوام احیتیاط کریں اور ایس او پیز پر عمل کریں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کرونا ویکسین کے حوالے سے شہریوں کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں عوام سے اپیل ہے کہ وہ کرونا سے بچائو کی ویکسین ضرور لگوائیں یہ اپ کی صحت کے لیے ضروری ہے۔
واضح رہے کہ فاروق ستار بھی کورونا میں مبتلا ہوئے تھے اور دو روز بعد ان کی اہلیہ بھی کورونا سے متاثر ہوئی تھیں۔