آج بھی منزلوں پر نظر لگی ہے نظر، فاروق ستار کا یوم تاسیس پر ویڈیو پیغام Farooq Sattar
The news is by your side.

Advertisement

دل شکستہ نہ سمجھے زمانہ ہمیں، فاروق ستار کا یوم تاسیس پر ویڈیو پیغام

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کوئی ہمیں دل شکستہ نہ سمجھے کیونکہ ہمارے نظریں آج بھی منزلوں پر ہیں، یومِ تاسیس کے موقع پر شہداء کی قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری فاروق ستار کے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کارکنان کو 18 مارچ کے یومِ تاسیس کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’’شہداء، اسیر، لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ کو جدوجہد کا ساتھ دینے پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں‘‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’’ایم کیو ایم کا 33 واں یومِ تاسیس بھرپور طریقے سے منایا جائے گا اور اس موقع پر شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا‘‘۔ ویڈیو پیغام میں ایم کیو ایم پاکستان کےسربراہ نے ایک شعر بھی پڑھ کر سنایا۔

یاد رہے ہر سال متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے 18 مارچ کو یومِ تاسیس منایا جاتا تھا جس کی مرکزی تقریب جناح گراؤنڈ میں منعقد کی جاتی تھی، مرکزی تقریب سے بانی ایم کیو ایم خطاب کرتے تھے۔

پریس کلب پر 22 اگست کی متنازعہ تقریر اور پاکستانی قیادت کے بانی سے علیحدگی کے بعد 18 مارچ کا یومِ تاسیس پہلی بار ہورہا ہے، دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں 18 مارچ کے حوالے سے وال چکنگ کی گئی ہے جس میں بانی ایم کیو ایم کو یوم تاسیس کی مبارک باد پیش کی گئی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں