فاروق آباد(7 ستمبر 2026): گھریلو حالات سے تنگ ماں نے 8 ماہ کے بچے سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی، تاہم خاتون بچ گئی، بچہ ڈوب گیا۔
تفصیلات کے مطابق فاروق آباد کے قریب کیو بی لنک کینال کے مقام پر ایک دردناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک ماں نے اپنے 8 ماہ کے معصوم بچے کو گود میں لے کر نہر میں چھلانگ لگا دی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچ گئیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو زندہ بچا لیا، تاہم 8 ماہ کا بچہ پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے ڈوب گیا۔
واقعے کے فوراً بعد ریسکیو غوطہ خوروں نے نہر میں ڈوبنے والے معصوم بچے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔


